اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے واپڈا اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 12:54

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  نے واپڈا اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے واپڈا اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے . الیکشن کمیشن کے مطابق واپڈا کو لکھے گئے خط میں 30 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ کو 30 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خط لکھا گیا ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہو گی جس کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں 28 نومبر کو بھیجے جائیں گے.