سابق اولمپین اصلاح الدین کا جونیئر ہاکی ٹیم کو یورپی دوروں پر بھیجنے کا مشورہ

بدھ 25 نومبر 2015 13:01

سابق اولمپین اصلاح الدین کا جونیئر ہاکی ٹیم کو یورپی دوروں پر بھیجنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سابق اولمپین اصلاح الدین نے جونیئر ہاکی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس دیکھنے کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن کو تجویز دی ہے کہ فیڈریشن ہاکی ٹیم کو یورپی ٹیموں سے مقابلے کے لیے ان کے ملک بھیجے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم انڈیا کے بعد ایشیاء کی دوسری بڑی ٹیم ہے تاہم عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے ابھی بہت محنت کرنا باقی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کو چاہیے کہ جونیئر ہاکی ٹیم کے آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور یورپی ممالک کی ٹیموں کے ساتھ میچ منعقد کروائے تاکہ ٹیم کے کھلاڑی مزید گروم ہوسکیں اور عالمی مقابلوں میں بہتر پرفارمنس دے سکیں۔