شاہ رخ خان میڈاس ٹچ کے حامل ہیں ، ملالہ یوسفزئی

میوزک سنتی ہوں فلمیں بھی دیکھتی ہوں ، انٹرویو

بدھ 25 نومبر 2015 13:18

شاہ رخ خان میڈاس ٹچ کے حامل ہیں ، ملالہ یوسفزئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان میڈاس ٹچ کے حامل ہیں پپی اور راک میوزک سنتی ہوں فلمیں بھی دیکھتی ہوں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ میں ہنی سنگھ کا پپی اور راک میوزک سننا پسند کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ فلمیں بھی دیکھتی ہوں اور ہوٹلنگ بھی کرتی ہوں میں نے گزشتہ فلم بجرنگی بھائیجان دیکھی ہے اور جب یہ فلم ختم ہوئی تو میں نے نان سٹاپ تالیاں بجائیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم جیکو دیکھی تھی تو ٹوائیلٹ مزاح پر میں نے زور کا قہقہہ لگایا تھا اور جب بھی مجھے وہ سین یاد آتا ہے کھل کر ہنستی ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ نہ تو سلمان اور نہ ہی امیتابھ بچن بلکہ میرے خیال میں شاہ رخ خان کچھ میڈاس ٹچ کے حامل ہیں انہوں نے جو بھی کچھ اس کیا وہ قطعاً پرفیکٹ ہے انہوں نے کہا میں نے شاہ رخ کی جتنی فلمیں دیکھیں سب ہی بے حد پسند آئیں ۔