اداکارہ جوڈی گارلینڈکا فلم میں پہنا گیا لباس 15 لاکھ ڈالر میں نیلام
بدھ 25 نومبر 2015 13:18
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) ہالی وڈاداکارہ جوڈی گارلینڈ کا 1939میں فلم" ویزرڈ آف اوز "میں زیب تن کیا جانیوالا لباس پندرہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔اداکارہ نے ڈورتھی کے کردار کیلئے سوتی لباس استعمال کیا تھا جو فراک سے مشابہہ ہے اور اس پر پسینے کے دھبے ہیں۔
(جاری ہے)
فلم میں استعمال کیلئے دس ایسے لباس تیار کئے گئے تھے جن میں سفید اور نیلے رنگ کی چھوٹی ڈبیاں تھی۔
توقع کی جا رہی تھی کہ یہ لباس آٹھ سے بارہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گا۔ لباس نامعلوم شخص نے خریدا اور اسے پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔پچھلے سال اداکار برٹ لار کی طرف سے کووارڈ لی لائن کے کردار کیلئے پہنا گیا لباس31 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔ نیلامی کے دوران فلم’دی سیون ایئر ایچ‘ میں مارلن منرو کا لباس چھپن لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.