عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

بدھ 25 نومبر 2015 13:39

عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کے خلاف بیان عامر خان کیلئے کئی مشکلات پیدا کر چکا ہے اور اب ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست بھی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہاء پسندوں کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان چلے جائیں اور اگر انہیں بھارت میں رہنا ہے تو ہندو ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :