Live Updates

شکست کے منہ سے فتح چھین لینے والے لیجنڈری آل راونڈر عمران خان 63 برس کے ہوگئے

بدھ 25 نومبر 2015 13:58

شکست کے منہ سے فتح چھین لینے والے لیجنڈری آل راونڈر عمران خان 63 برس ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) شکست کے منہ سے فتح چھین لینے والے لیجنڈری آل راونڈر عمران خان 63 برس کے ہوگئے ، پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے انتہائی جنگجو ، فاتح عالمی کپ اور عظیم کرکٹر عمران خان نیازی 25 نومبر 1952ء کو پیدا ہوئے ۔ ہزاروں اور لاکھوں افراد جنہوں نے کبھی فاسٹ باولنگ کا سوچا تک نہ ہو گا ، وہ عمران خان کی فگر ، رن اپ ، چھلانگ ، ان کی ریورس سوئنگ اور سوئنگنگ یارکر دیکھ کر ان کی تقلید کا خواہاں بن گئے ۔

عمران خان کارکردگی کے اعتبار سے اپنے دور کے دیگر تین بڑے آل راونڈرز انگلینڈ کے این بوتھم ، بھارت کے کپیل دیو اور نیوزی لینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی میں سب سے بڑے آل راونڈر ثابت ہوئے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ انہوں نے کرکٹ میں پاکستان کے وہ ادھورے خواب پورے کئے جو ان سے پہلے کے کھلاڑیوں اور شائقین نے دیکھ رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلینڈ کو اس کے ملک میں اور بھارت کو اس کے ملک جا کر شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا بلکہ پاکستان نے 1986 میں جب شارجہ میں آخری بال پر میانداد کے چھکے سے پہلی بار کوئی عالمی ٹورنامنٹ جیتا تو اس وقت بھی ٹیم کو لیڈ کرنے والے عمران خان ہی تھے ۔

ٹیم کو آخر تک لڑانا ، آخری گیند تک ہار نہیں ماننا ، اور شکست کے جبڑوں سے کس طرح فتح چھین لینا ہے ، یہ سب کچھ عمران خان بخوبی جانتے تھے ۔ ہر مشکل وقت میں ان کا جاوید میانداد نے ساتھ دیا اور دونوں مخالف باولروں کے سامنے اکثر دیوار بن کرکھڑے ہو جاتے تا ہم سامنے والے کھلاڑی کو کھلانے کا ہنر عمران خان میں بھی کوٹ کوٹ کر بھرا تھا ۔ 1992ء کے عالمی کپ میں انہی دو کھلاڑیوں نے بلے بازی کے جوہر دکھا کر پاکستان کو میچز اور فائنل میں فتح دلائی اور اسی ٹورنامنٹ میں جب نوجوان کھلاڑی کیچز چھوڑ رہے تھے تو 39 برس کی عمر میں عمران خان نے سلپ پر کھڑے ہو کر کیچ پکڑ کر دکھائے کہ ایسے فیلڈنگ کی جاتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :