کراچی ، لی مارکیٹ بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

بدھ 25 نومبر 2015 14:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جب کہ دیگرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔واقعے کے بعد پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اوراسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

متعلقہ عنوان :