پاکستان سپورٹس بورڈ نے دوہا اوپن باولنگ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ٹن پن باولنگ فیڈریشن کو این او سی جاری کر دیا

بدھ 25 نومبر 2015 14:51

پاکستان سپورٹس بورڈ نے دوہا اوپن باولنگ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ٹن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے قطر میں کھیلی جانیوالی دوہا اوپن باولنگ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹن پن باولنگ فیڈریشن کو این او سی جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اعظم ڈار کے مطابق ٹن پن باولنگ فیڈریشن نے 26نومبر سے 6دسمبر سے قطر میں منعقدہ دوہا اوپن چیمپین شپ میں تین رکنی پاکستانی ٹیم کی شرکت کیلئے این او سی مانگا تھا جس پر پی ایس بی نے فیڈریشن کو این او سی جاری کر دیا ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی محمد احمر عباس، علی سوریا اور افضل اختر کرینگے