برطانوی کھلاڑیوں جیمز اینڈرسن اور این بیل نے پی ایس ایل میں شرکت کی حامی بھر لی

بدھ 25 نومبر 2015 15:34

برطانوی کھلاڑیوں جیمز اینڈرسن اور این بیل نے پی ایس ایل میں شرکت کی ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن اور بلے باز آئن بیل نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت کی حامی بھر لی جب کہ انگش کپتان الیسٹر کک معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن اور بیل نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے پر دستخظ کرکے شرکت کو یقینی بنادی ہے تاہم کپتان الیسٹر کک کی انتظامیہ سے بات چل رہی لیکن تا حال ان کی شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی نیلامی معاہدے کے تحت دسمبر میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے صف اول کے کھلاڑیوں کی شرکت ان کے بین الاقوامی مقابلوں سے فراغت کے باعث ممکن ہوئی ہے تاہم انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

جیمز اینڈرسن ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ایک روزہ ٹیم میں شامل نہیں رہے ہیں جب کہ بیل کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی شر کت ممکن ہے ۔ پی ایس ایل کا انعقاد 4 سے 24 فروری 2016ء تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :