بھارتی انتہا پسندی پر بالی وڈ سٹار عامر خان نے بھی خاموشی توڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 15:56

بھارتی انتہا پسندی پر بالی وڈ سٹار عامر خان نے بھی خاموشی توڑ دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : بالی وڈ فلمسٹار عامر خان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ہرزہ سرائی کر خاموشی توڑ دی . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ بھارت میرا ملک ہے میرا اور میری بیوی کا بھارت چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے انٹرویو پر قائم ہوں لیکن میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا. عامر خان نے مزید کہا مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے . لیکن نازیبا نعروں نے میرے موقف کو مزید مضبوط کر دیا ہے. واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندی کے خلاف آواز اُٹھانے پر عامر خان گذشتہ دو دنوں سے نعرے بازی اور سخت تنقید کی زد میں تھے .