بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 81پیسے یونٹ کمی کا امکان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 16:14

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 81پیسے یونٹ کمی کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے۔ وزارت بجلی وپانی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو جلد بھجوائے جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست وزارت پانی وبجلی کے ذیلی ادارے سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا کو بھجوائی جائیگی۔ نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یہ تجویز کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :