خطرناک عمارتیں ، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
بدھ 25 نومبر 2015 16:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں ان مخدوش عمارتوں کو خالی نہ کرانے کا نوٹس لے لیا ہے جو وہ خو د رہائش کے لئے خطرنا ک قراردے چکی ہے۔ انھوں نے سندھ بلڈنگز کنٹرو ل اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کیلئے موثر مہم شروع کرے۔ انتظامیہ مخدوش عمارتوں سے مکینوں کو خالی کرانے میں ان کی مدد کرے گی۔
وہ اپنے دفتر میں ایک اجلاس میں مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور آباد کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنڑول اتھارٹی کو کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری کارروائی کر ے ۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں مکینوں کو ان عمارتوں کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
۔ اجلاس میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں۔ انھوں نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے سے متعلق ایس بی سی اے کی کوششوں اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ 305عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ بجلی پانی اور گیس سمیت یوٹلیٹی اداروں کا تعاون حا صل کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ایسی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے یوٹلیٹی اداوں کو تحریری طور پر سہولتوں کو منقطع کر نے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔۔ آباد کے نمائندے نے سماجی کام اور انسانی خدمت کے جذبہ سے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی ری سیٹلمنٹ میں مدد کرنے کی پیشکش کی۔۔ اجلاس نے آباد کی تجویز پر غور کیا ۔ اور کہا کہ کوئی بھی فیصلہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران متعلقہ مکینوں ، ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ اور انجنئیرنگ و آرٹیکٹکس کونسل کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ مخدوش عمارتوں کی لیز کو چیک کیا جائے گا جن عمارتوں کی لیز ختم ہو چکی ہے ۔ ان پر ضلعی انتظامیہ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کر یگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.