کراچی، دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،حسین مسعودی

بدھ 25 نومبر 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں وطن عزیز اور دیگر ممالک میں یہود و نصاری بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جو کہ مسلمانوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونیوالی دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ نہایت ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں جو فساد برپا ہے ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں ، اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز اور افواج پاکستان جو کردار ادا کررہی ہیں پوری پاکستانی قوم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ افراتفری کی سیاست کرنیوالوں کا محاسبہ کریں اور محب وطن دین دار افراد کو آگے لایا جائے جو تعصبات سے پاک ہوکر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :