منافع کا حصہ مانگنے پرپاکستانی سابق کرکٹرز کی بھارت پر تنقید

بدھ 25 نومبر 2015 16:41

منافع کا حصہ مانگنے پرپاکستانی سابق کرکٹرز کی بھارت پر تنقید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرزنے پاکستان کی ہوم سیریزمیں بھارتی بورڈ کی جانب سے آمدنی کا حصہ مانگنے پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ پڑوسی ملک کا مطالبہ درست نہیں ۔

(جاری ہے)

سابق چیف سلیکٹرصلاح الدین احمد صلو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ایشز سے بھی بڑی سیریز ہے ، ڈیڑھ ارب سے زائد شائقین ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھتے ہیں ، منافع پرپوری طرح پی سی بی کا حق ہے ، سابق فاسٹ بائولر عظیم حفیظ نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا مجموعی رویہ کھیل کے لیے نقصان دہ ہے ۔

ہوم سیریز پاکستان کی ہے تو بھارت کو منافع میں کس بات کا حصہ چاہئے ۔ پاکستان نے 2012ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا جس سے بھارت کو 326 کروڑروپے کی آمدن ہوئی تھی تاہم بی سی سی آئی نے اس میں سے پاکستان کوایک ٹکا نہیں دیا تھا ۔