کراچی ،ایف آئی اے نے یونین کونسل 12جمشید ٹاوٴن کے سیکرٹری کو گرفتارکرلیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) جمشید ٹاوٴن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل 12جمشید ٹاوٴن کے سیکرٹری کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں جمشید ٹاوٴن کی یوسی 12میں کارروائی کرکے یوسی سیکرٹری کو گرفتار کرلیا ہے ۔سیکرٹری نے غیر ملکی شخص کے دستاویزات کی جعلی تصدیق کی تھی ۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :