کراچی ،اینٹی کرپشن نے لیاری جنرل ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیاری جنرل اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے بدھ کو لیاری جنرل اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے ۔اسپتال میں ٹیم کے داخل ہوتے ہی ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے اسپتال کے معاملات سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :