باجی راؤ مستانی پر نمائش سے قبل پابندی کا مطالبہ شروع

بدھ 25 نومبر 2015 18:11

باجی راؤ مستانی پر نمائش سے قبل پابندی کا مطالبہ شروع

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”باجی راؤ مستانی“کی نمائش پر پابندی عائد کروانے کیلئے پونے کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی این جی اوبھارت اگینسٹ کرپشن کے صدر ہمنت پٹیل کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ساجد خان نے مو قف اختیار کیا ہے کہ باجی راؤ مستانی میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انکا کہنا ہے کہ فلم میں ماضی کے مایہ ناز بادشاہ شری متی پیشوا باجی راؤ کی دونوں بیویوں کے کردارکی عکاسی انکے اصل کردار سے یکسر مختلف کی گئی ہے۔ ہمنت پٹیل کی طرف سے مقدمہ میں سنجے لیلا بھنسالی ، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈکون کو پارٹی نامزد کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی میں اداکار رنویر سنگھ پیشوا باجی راؤ، جبکہ پریانکا چوپڑا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی اور دیپکا پڈکون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے اس قبل پیشوا باجی راؤ کے وارثان کی طرف سے چند روز قبل فلم میں انکے خاندن کی غلط عکاسی کرنے کی بنا پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیوندرا فیڈنوس کو بھی درخواست لکھی گئی تھی۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی