میرا نے عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

بدھ 25 نومبر 2015 18:15

میرا نے عامر خان کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) پاکستان اداکارہ میرا نے بولی وڈ اداکار عامر خان کو ان کے گزشتہ روز کے ملک چھوڑنے اور ہندوستان میں انتہا پسندی بڑھ جانے کے بیان کے بعد لاہور آنے کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کو لاہور آنے کی دعوت دی ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ عامر ان کے لیے خاندان کے رکن کی طرح ہیں اور وہ لاہور میں ان کے مہمان ہوں گے۔

میرا نے اپنی ٹویٹ کا سلسلہ یہاں پر تمام نہیں کیا۔ ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ میرا کا عامر خان کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ انہیں لاہور میں اپنا گھر اور فارم ہاوٴس تحفہ میں دے رہی ہیں۔ گزشتہ روز عامر خان نے ایک شو کے دوران ہندوستان میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر تشویش ظاہر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا