یوگا گرو بابا رام دیو کا عامر خان کی اہلیہ کو مشورہ

بدھ 25 نومبر 2015 18:15

یوگا گرو بابا رام دیو کا عامر خان کی اہلیہ کو مشورہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) معروف بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے سپر سٹار عامر خان پر کی جانے والی تنقید میں منگل کے روز اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اداکار کی اہلیہ کرن راؤ کو مشورہ ہی دے ڈالا۔ بابا رام دیو کا کہنا تھا کہ اگر کرن راؤ کولگتا تھا کہ بھارت عدم برداشت اور مذہبی انتہا پسندی کا شکار ملک ہے تو وہ عامر خان سے شادی نہ کرتیں۔

(جاری ہے)

رام دیو نے مزید کہا کہ انھیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں انتہا پسندی کی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ چند لوگ ہیں جنہیں کانگریس کی حمایت حاصل ہے اور وہ جان بوجھ کر ملک کے حالات خراب کرنے کیلئے پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔رام دیو کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں ایک غریب ہندو کے بچے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں ہو رہا۔ تاہم ہم ان لوگوں کے ایسے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

متعلقہ عنوان :