ہرعام شخص کی زندگی میں کچھ خاص ضرور ہوتا ہے‘ رنبیر کپور

بدھ 25 نومبر 2015 18:15

ہرعام شخص کی زندگی میں کچھ خاص ضرور ہوتا ہے‘ رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”تماشا“ میں ایک ایسے عام انسان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کا سب کچھ کھو جاتا۔ اداکار نے حال ہی میں فلم کی پرموشن کے سلسلے میں ممبئی سے دہلی تک کیے گئے ٹرین کے سفر کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انھیں تماشا کی شوٹنگ میں حصہ لیتے وقت ہر روز اس بات کا شدت سے احساس ہوتا تھا کہ ہر عام انسان کی زندگی میں کچھ نہ کچھ خاص ضرور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ تماشا دیکھنے کے بعد انھیں یہ احساس ہو رہا ہے کہ وہ خاص شخص انسان کے اندر ہی کہیں چھپا ہوتا ہے۔ 33سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ پر سکون ہو کر اپنے اندر جھانکنے کی کوشش کریں تو لازماً آپ اپنی سوچ کو پرکھ پائیں گے ، پس جب آپ ایسا کر لیں گے تو حقیقت میں بھی آپکی ملاقات ایسے انسان سے ضرور ہو گی جو آپکی ٹائپ کا ہوگا۔رنبیر کپور امتیاز علی کی تماشا میں اداکارہ دیپکا پڈکون کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔تماشا راوں سال 27نومبر کو ملک بھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی