ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ابھی دور ہے، تیاری کیلئے مزید تجربے کریں گے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 18:38

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ابھی دور ہے، تیاری کیلئے مزید تجربے کریں گے: شاہد آفریدی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ابھی دور ہے، تیاری کیلئے مزید تجربے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں تاہم ان میں بھی کافی غلطیاں کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کافی مضبوط ہے اس لیے سیریز کافی سخت ہوگی۔ کھلاڑیوں کو اس سیریز کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ابھی دور ہے، تیاری کیلئے مزید تجربے کریں گے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے میں اوپننگ جوڑی کیلئے تجربے کیے جائیں گے۔ شاہد آفرید ی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت مناسب سیکورٹی فراہم کرے تو ہندوستان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جا کر کھیلنے میں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :