مظاہرین نے ماسکو میں ترک سفارت خانے پر حملہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 18:54

مظاہرین نے ماسکو میں ترک سفارت خانے پر حملہ کردیا

ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) مظاہرین نے ماسکو میں ترک سفارت خانے پر حملہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے پاس روسی جنگی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روس کے دارلحکومت ماسکو میں درجنوں افراد کی جانب سے ترکی کیخلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے ماسکو میں ترک سفارت خانے پر انڈوں اور ٹماٹروں سےحملہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :