گھوسٹ اساتذہ کے مسئلے پر قابوپانے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے ،سیکرٹری تعلیم سندھ

بدھ 25 نومبر 2015 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی ا سٹیرنگ کمیٹی کا پہلااجلاس پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہوا،جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اعجاز علی خان صاحب نے کی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا مقصدسندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام۔۲ (SERP-II)کی حکمتِ عملی میں مجموعی طور پر رہنمائی کرنا ہے۔

اجلاس میں اسکولوں میں اندراج میں کمی اور اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافے کے بنیادی مسائل پربات کی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے سندھ بھر کے بچوں کی اسکولوں تک رسائی اور تعلیم کے معیار کی بہتر فراہمی کے لئے بھرپور تعاون کی حمایت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ ڈیویژنل کمشنر،ڈیپیوٹی کمشنر، ایڈیشنل کمشنراورڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن مل کر ایسی حکمتِ عملی بنائیں کہ جس سے یقینی طورپرا ن کے ضلعوں اور ڈیویژن کے اسکولوں میں اندراج میں اضافہ ہواور اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی آئے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بات زیرِبحث آئی کہ ضلع کے کمشنرکواپنے متعلقہ ڈیویژن کی علاقائی اصلاحات کی نگر انی کمیٹی کے کوآپٹ ممبرکے طورپرشامل کیا جائے۔جوکہ اپنے متعلقہ ضلع ایجوکشن آفیسر اور ڈائریکٹر کے ساتھ پرگرام پر عملدآمد کی پیروی کریگا۔ سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اﷲ پیچوہو نے کہاکہ گھوسٹ اساتذہ کے مسئلے پر قابوپانے کیلئے اب تک ایک لاکھ اسی ہزارتدریسی اور غیرتدریسی عملے باؤمیڑسسٹم کے ذریعے سے تصدیق کرواچکے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ پورٹیبل آلات کے ذریعے مانیٹرزاسکول میں اساتذہ کی حاضری کی جانچ بھی کریں گے۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروگرام منیجر فیصل احمد عقیلی نے سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام۔۲ (SERP-II) کے پروگراموں اور ان میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام۔۲ کے تحت پروگرام میں شامل ہیں بجٹ اور اخراجات کانظام،سالانہ اسکولوں کی مردم شماری،اسکول مینجمنٹ کمیٹی،اسکول اسپیسیفک بجٹ،اسکول کنسولیڈیشن،اسکول اچیومنٹ ٹیسٹ،اسکولانفراسٹرچر ڈیولپمنٹ،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ فاررورل سندھ،ایجوکشن مینجمنٹ اور ٹیچر مینجمنٹ۔

اس کے علاوہ سندھ گلوبل پارٹنرشپ فارایجوکیشن کے تحت پروگراموں میں شامل ہیں،سندھ اسکول مانیٹرنگ سسٹم،ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم،اور کمیونیکیشن۔اجلاس میں ڈیویژنل کمشنرز،اکاؤنٹنٹ جنرل اور سیکریٹری فنانس کے نمائیندہ گان،ایم ۔ڈی سپرا(SPPRA)، ڈائریکٹر پرائیو ٹ اسکولز، ڈائریکٹرپرائمریوسیکنڈری اسکولزنے شرکت کی،اس کے علاوہ یونیسیف،ولڈبینک،محکمہ تعلیم اور ریفارم سپورٹ یونٹ افسران نے بھی شرکت کی۔سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام۔۲ (SERP-II) سندھ بھر میں پرائمری اور سیکنڈری کی سطع پر گورننس،احتساب اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ تاکہ سندھ بھر کے زیادہ سے زیادہ بچے اسکولوں میں ایک بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :