پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چمپئن شپ کل سے لاہو رمیں شروع ہو گی

بدھ 25 نومبر 2015 19:16

پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چمپئن شپ کل سے لاہو رمیں شروع ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چمپئن شپ کل ( جمعہ ) سے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کورس لاہور میں شروع ہوگی ،ایونٹ میں ملک بھر سے 130کے قریب گالفرز شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر کموڈور ایس ایم شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نیوی پانچویں مرتبہ ایونٹ منعقد کروارہی ہے اور اس کا مقصد ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں امیچور ،سینئرز اور خواتین کے مقابلے ہوں گے او ر ایونٹ میں ملک بھر سے 130کے قریب گالفرز شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رائل پام دنیا کے 100اور ایشیا ء کے 10بہترین گالف کورسز کی فہرست میں شامل ہے جو کہ ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی ملک کے مختلف حصوں میں مزید ایونٹس کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہے ۔