سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی کے شیڈول کا اعلان

بدھ 25 نومبر 2015 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی ہدایت کے مطابق بورڈ کی سیکرٹری حورمظہر نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والا مقابلہ مضمون نویسی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقابلے کا موضوع’’کیا قابل تجدید توانائی پاکستان کے معاشی مسائل کا قابل عمل متبادل ہے‘‘ہوگا یہ مقابلے اردو،انگریزی اور سندھی زبان میں 12، 13اور 14جنوری 2016کو بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقدکئے جائیں گے، مقابلے میں صرف نہم اور دہم جماعت کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

اس مقابلے کا تفصیلی شیڈول بورڈ سے الحاق شدہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو جاری کر دیا گیا ہے ۔فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن سے 15دسمبر 2015تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے مطابق مقررہ وقت پر طلباء و طالبات کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :