میاں محمودالر شید نے کسان پیکج کی تقر یب میں سکولوں کے اساتذہ کو زبردستی لانے کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کروادی

بدھ 25 نومبر 2015 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کسان پیکج کی تقر یب میں سکولوں کے اساتذہ کو زبردستی لانے کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کروادی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میاں محمودالر شید کی جانب سے وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہباز شر یف کی جانب سے کسان پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقر یب میں جھنگ میں سکولوں میں چھٹی اور وہاں کے اساتذہ کو زبر دستی وہاں لانے کے معاملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع کروادی ہے ۔