حکمرانوں کی گڈ گورننس انکی ’’باتوں ‘‘کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتی‘میاں محمودالر شید

حکمرانوں نے قوم کو دھوکا دینے اور پیسے کا ضیاع کا عہد کر رکھا ہے جو قوم کو تباہی کاشکار اور مقر وض کر رہے ہیں ‘ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ اغلاط کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کے مختلف کلاسز کی41کتابوں کی چھپائی روکنا حکمرانوں کی نااہلی پر تصد یق مہر ہے ‘حکمرانوں کی گڈ گورننس انکی ’’باتوں ‘‘کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتی‘حکمرانوں نے قوم کو دھوکا دینے اور پیسے کا ضیاع کا عہد کر رکھا ہے جو قوم کو تباہی کاشکار اور مقر وض کر رہے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر وقت گڈ گورننس کے دعوے کرتے ہیں لیکن اگر پنجاب میں محکمہ تعلیم اور صحت سمیت کسی بھی محکمے کا جائزہ لیا جائے تو انکی کار کردگی زیر و ہیں اور بے شمار اغلاط کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کا پہلی سے دسویں تک کی 41کتابوں کی چھپائی روکنے کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران ملک کے مستقبل سے وابستہ بچوں کو بھی حقائق سے آگاہی میں ناکام ہو چکے ہیں جو حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدتر ین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان تمام معاملات کے ذمہ دار وزیر کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے فوری اپنے عہدے سے مستعفی ہو جا نا چاہیے کیونکہ یہ بہت بڑی نااہلی ہے۔

متعلقہ عنوان :