پولیس کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ

5 دسمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں سے شیورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ‘نااہل ایس ایچ اوز کو عہدں سے ہٹایا جا ئیگا ‘آئی جی پنجاب

بدھ 25 نومبر 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پنجاب پولیس کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے اور پانچ دسمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں سے شیورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت آر پی او کانفرنس ہوئی جس میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانچ دسمبر سے قبل بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں سے شیورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو الیکشن سے پہلے لائسنس شدہ اسلحہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے نعرے لگانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے نااہل ایس ایچ اوز کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی تمام ایس ایچ اوز کی فہرست مرتب کی جائے گی۔