انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 13 ماہ کے بچے کو بے گناہ قرار دیدیا

بدھ 25 نومبر 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 13 ماہ کے بچے کو بے گناہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بچے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ بچے کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور اصل ملزم اقدس کوئی اور ہے جسے آئندہ سماعت پیش کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بچے کو بے گناہ قرار دیدیا۔