وزیر خزانہ سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی اہم ملاقات، ملکی معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر بات چیت
ملاقا ت میں اسد عمر کے بھائی اور وزیرمملکت ڈاکٹر زبیر عمر کا خصوصی طور پر تذکرہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ بل سے متعلق بھی اسد عمر کو اعتماد میں لیا
بدھ 25 نومبر 2015 21:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر اسد عمر کے بھائی اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین وزیرمملکت ڈاکٹر زبیر عمر کا بھی خصوصی طور پر تذکرہ ہوا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران جب وزیراعظم نواز شریف ایوان سے چلے گئے تو اسد عمر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے کچھ دیر تک اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ بل سے متعلق بھی اسد عمر کو اعتماد میں لیا، اس موقع پر اسد عمر کے بھائی اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین وزیر خزانہ کے دست راست ڈاکٹر زبیر عمر کا بھی خصوصی ذکر ہوا، اور وزیر خزانہ نے ڈاکٹر زبیر کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، جس پر اسد عمر مسکراتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.