پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر باضابطہ بیان جاری کردیا

بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی آمدنی سے حصہ نہیں مانگا، سیریز کے معاملے پر حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، پی سی بی

بدھ 25 نومبر 2015 22:25

پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر باضابطہ بیان جاری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر باضابطہ بیان جاری کردیا ،جس میں کہاگیاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی آمدنی سے حصہ نہیں مانگا،پاک بھارت سیریز کے معاملے پر حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر باضابطہ طور پر بیان جاری کردیا ہے۔

بیان میں واضح کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے معاملے پر رائے طلب کر لی ہے اور ہم نے بھی پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حکومت کو تمام معاملات سے آگاہ کر دیاہے اور اب فیصلہ حکومت کی صوابدید ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک بھارت سیریز کے معاملات میں پیش رفت کے حوالے سے جائلز کلارک میڈیا کو آگاہ کریں گے۔