بی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے حکومت سے سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت طلب کر لی

دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہیں، پاکستان بتائے ، وہ کس ملک میں سیریز کھیلنا چاہتا ہے، انوراگ ٹھاکر

بدھ 25 نومبر 2015 22:27

بی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے حکومت سے سری لنکا میں کھیلنے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے حکومت کو خط لکھ کر سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت مانگ لی،بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے استفسار کیا کہ پاکستان بتائے کہ وہ کس ملک میں سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق بدھ کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے حکومت کو خط لکھ دیاہے ، خط کے متن میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت مانگ لی گئی ہے جبکہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے استفسار کیا کہ پاکستان بتائے وہ کس ملک میں سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہیں تاہم ابھی حکومتی اجازت درکار ہے کیو نکہ پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ حکومتوں نے ہی کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے بھی حکومت کو پاک بھارت سیریز کے حوالے سے خط بھیجا تھا۔