سندھ ہائی کورٹ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر2 ایڈیشنل ججز کو جبری ریٹائرکردیا

بدھ 25 نومبر 2015 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب نے نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے نوشہرو فیروز کے2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو جبری برخواست کرتے ہوئے ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرڈ کردیا،بدھ کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اے ڈی جے عابدہ پروین اور اے ڈی جے محمد آصف سومرو کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ وہ نظم وضبط کی پابندی نہیں کرتے ہیں ،جس کے بعد دونوں ججز کو الزامات پر شوکاز نوتسز جاری ہوئے تھے ،جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے،اس کے بعد ان کے خلاف سول سرونٹ (ایفی شنسی ڈسپلن) رول1973 کے تحت کارروائی عمل لائی گئی اور دونوں کو ملازمت سے ریتائرڈ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :