سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسروں کے معافی نامے مسترد کردیئے، آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ اور معاونین پر فرد جرم عائد ہو گی
بدھ 25 نومبر 2015 23:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے مرتکب آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسروں کے معافی نامے ایک بار پھر مسترد کردیئے۔ عدالتوں کا تقدس پامال کرنے والے افسروں پر یکم دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،بدھ کوکیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری سندھ کی جانب جواب جمع کروائے گئے،وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد کی جاتی ہے مگر کسی بھی پولیس افسر کو ہٹانا اور تعینات کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ پولیس کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے،پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے سندھ پولیس کے مورال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.