پاک چین تعلقات باہمی اعتماد،سوچ اور مشتر کہ خواہشات پر مبنی ہیں ،دونوں ملک امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں،پا ک چین مضبوط تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے

و فا قی وزیر اطلا عات و نشر یات کی چینی میڈیا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 23:14

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) و فا قی وزیر اطلا عات و نشر یات پر ویز ر شید نے کہا ہے کہ امن اور تر قی کیلئے پا ک چین تعلقات با ہمی اعتماد،سوچ اور مشتر کہ خو اہشات کا اظہار ہیں،دونوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات کو عوام کی بھر پور حما یت حا صل ہے۔و فا قی وزیر اطلا عات نے بد ھ کو پا کستانی دورے پر مو جود چینی میڈ یا کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دو نوں مما لک کے ما بین مثا لی دوستی اب اسٹر ٹیجک شرا کت داری میں تبد یل ہو چکی ہے۔

پا ک چین تعلقات اقتصا دی را ہداری کے تحت ایک نئی جہت اختیار کر چکے ہیں جس کے مطا بق دونوں مما لک نے پا کستان میں توا نا ئی اور انفرا سٹرکچر کے منصو بوں پر 46ارب ڈالرز کے منصو بے شروع کیئے ہیں ۔انہوں نے با ہمی تعلقات کو دوسرے شعبوں خاص طو ر پر ثقافت،انفا رمیشن اور کمیو نیکشن کے شعبوں میں بھی فرو غ دینے کی ضرورت پر زور دیا جس سے دو نوں مما لک کی عوم بھر پور مستفید ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں شعبے عوامی سطح پر تعلقات اور ثقافت کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔انہوں نے نے تفر یح کے دو نوں مما لک کے ما بین ایسا لا ئحہ عمل مر تب دینے کی ضرورت پر زور دیا جس کے مطا بق ڈرا مہ،خبریں، فلم اور ڈاکومنٹریز کا تبا دلہ ہو سکے جن کی بد ولت دونوں مما لک کے عوام کو ایکدوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔چینی میڈ یا کے وفد نے وزیر اطلا عات کو یقین د لا یا کہ وہ پا کستان کے مثبت تشخص کو فرو غ دینے اور اس سے منسلک تمام غلط فہمیوں کا خا تمہ کر نے کیلئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :