نوازشریف کے موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے غربت ختم نہیں ہو سکتی‘ کسان پیکج بھی ٹوپی ڈرامہ ہے کیونکہ کسان بھوکے مررہے ہیں‘یہودی لابی مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کررہی ہے ‘کنٹینر پر چڑھنے والوں کی جمہوریت کیخلاف سازش پیپلزپارٹی نے ناکام بنائی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا سوات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

بدھ 25 نومبر 2015 23:14

نوازشریف کے موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے غربت ختم ..

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے غربت ختم نہیں ہو سکتی‘ کسان پیکج بھی ٹوپی ڈرامہ ہے کیونکہ کسان بھوکے مررہے ہیں‘یہودی لابی مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کررہی ہے ‘کنٹینر پر چڑھنے والوں کی جمہوریت کیخلاف سازش پیپلزپارٹی نے ناکام بنائی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مینگورہ میں ضلعی صدر شمشیرعلی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گردی کررہی ہے جبکہ دہشت گردی پھیلانے والے آج دنیا کے سپرپاور بنے ہوئے ہیں۔کنٹینر پر چڑھنے والوں کی جمہوریت کے خلاف سازش پیپلزپارٹی نے ناکام بنائی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔