روس کے ساتھ کشیدگی میں کسی صورت اضافہ نہیں چاہتے: ترک صدر

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 23:29

روس کے ساتھ کشیدگی میں کسی صورت اضافہ نہیں چاہتے: ترک صدر
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) ترک صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ کشیدگی میں کسی صورت اضافہ نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکی کی جانب سے اپنے ملک کی سرحد کے قریب پرواز کرنے والے روسی جنگی لڑاکا طیارے کو مار گرایا گیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے ترک صدر کااہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ کشیدگی میں کسی صورت اضافہ نہیں چاہتا۔

ترکی کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام اپنے اور شام میں اپنے بھائیوں کے دفاع کیلئے تھا۔ روسی طیارے کو ترکی کی سرحد کے اندر آنے پر نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تباہ ہونے کے بعد اس کا کچھ ملبہ شام اور کچھ ترکی میں آن گرا تھا۔ اس واقعے کے بعد ترکی کی شام کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :