یاسر شاہ کا جادو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بھی چل گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 23:45

یاسر شاہ کا جادو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بھی چل گیا
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) یاسر شاہ کا جادو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بھی چل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر یاسر شاہ نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بھی اپنی دھاک بٹھانا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ نے رانگپور رائڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کیخلاف میچ میں اپنی شاندار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ رانگپور رائڈرز کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے یاسر شاہ نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :