کراچی : ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپے اور گرفتاریاں، ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : ایم کیو ایم کے الیکشن آفسز پر چھاپےا ور گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم نے آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے. ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی اور کارکنوں کی گرفتاری نا انصافی کے زُمرے میں آتی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا ۔

اجلاس میں ایم کیوایم کے دفاتر پر رینجرز کے مسلسل غیرقانونی چھاپوں، عہدیداروں ، کارکنوں اور حق پرست امیدواروں کی بلا جواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ علاوہ ازیں فاروق ستار نے اس معاملے پراعلیٰ رینجرز حکام سے بھی رابطہ کیا ۔ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دو بجے لیاقت آباد دس نمبر سے شروع ہوگا اور رینجرز ہیڈ کوارٹر پراختتام پذیر ہوگا.