پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

جمعرات 26 نومبر 2015 11:07

پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ آج سے دبئی میں سج رہا ہے ۔ کپتان آفریدی ٹیم کو فتح دلوانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بوم بوم پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بورڈ اور حکومت گرین سگنل دیں تو بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ ون ڈے سیریز کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز ایک کڑا امتحان بن چکا ہے جس میں شاہین اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں ۔