بالی وڈ فلمسٹار عامر خان کو تھپڑ مارو اور ایک لاکھ روپے انعام حاصل کرو، شیو سینا نے نئی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 11:14

بالی وڈ فلمسٹار عامر خان کو تھپڑ مارو اور ایک لاکھ روپے انعام حاصل کرو، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : بھارت کی انتہا پسند تنظیم نے عامر خان سے متعلق ایک نئی پیشکش کر دی ہے . شیو سینا نے نئی پیشکش کی ہے کہ جو بھی عامر خان کو تھپڑ مارے گا اُسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا .

(جاری ہے)

عامر خان آج کل اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ کے لیے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں. شیو سینا کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا کوئی بھی ملازم عامر خان کو تھپڑ مارے تو اُسے انعام دیا جائے گا . واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز اُٹھانے پر عامر خان ہندو انتہا پسندوں کی تنقید اور سخت جُملوں کی زد میں ہیں. اس سے قبل شیو سینا نے عامر خان کو بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کی دھمکی بھی دی تھی.

متعلقہ عنوان :