دادو، مسافر بس ا لٹنے سے کراچی میں احتجا ج کے بعد واپس جانے والا سکول ٹیچر جاں بحق ،7زخمی

جمعرات 26 نومبر 2015 11:43

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) دادو کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں کراچی میں احتجا ج کے بعد واپس جانے والے ایک استاد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مسافر بس الٹنے سے ایک شخص نذیر احمد مستوئی جاں بحق اور7دیگر اساتذہ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کیلئے خیرپور ناتھن شاہ کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اساتذہ گزشتہ روز کراچی ہونیوالے احتجاج میں شرکت بعد واپس جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :