بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 26 نومبر 2015 11:53

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں جمعرات کو پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور رنگپور رائیڈرزکے مابین کھیلا جائے گا ۔

دوسرے میچ میں چٹاگانگ وی کنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز ، چٹاگانگ وی کنگز ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس ، کومیلاوکٹورینز ، سلہٹ سپر سٹارز اور برایسال بلز شامل ہیں ، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا ۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جب کہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا ۔