کراچی : پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس ، سندھ کابینہ میں‌ بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 12:02

کراچی : پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس ، سندھ کابینہ میں‌ بڑے پیمانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور سمیت دیگر اہم رہنماؤں کا اجلاس دبئی میں طلب کر رکھا تھا . دبئی میں پیپلز پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قملدان، جام خان شورو کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

مولا بخش چانڈیو کو مشیر اطلاعات بنانے اور نثار کھوڑو سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نثار کھوڑو محض ایجوکیشن فار لٹریسی کے وزیر ہوں گے ، دبئی اجلاس میں مکیش کُمارچاولہ کو اقلیتی امور کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر منظور وسان سے بھی محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہو گی جس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں کی گئی ردو بدل قابلٍ غور ہے. سندھ کابینہ میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ دبئی اجلاس میں کیا گیا جبکہ تبدیلیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی وطن واپسی پر جاری کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :