شوکت علی نے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ میں دھوم مچا دی
جمعرات 26 نومبر 2015 12:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) معروف گلوکارشوکت علی نے اپنے صاحبزادے محسن شوکت کے ہمراہ برطانیہ میں منعقدہ پروگراموں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ لندن، برمنگھم اورمانچسٹرمیں ہونے والے تینوں پروگراموں میں جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وہیں سکھ برادری نے بھی بھرپورشرکت کی اورفرمائشی گیت سنتے ہوئے خوب بھنگڑے ڈالے۔
دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارسکھشیندر شندا اوربلویندرسفری نے شوکت علی سے ملاقات کے دوران انھیں پنجابی لوک گائیکی کا ’سمراٹ ‘ قراردیدیا۔ شوکت علی نے بتایا کہ میں نے اپنے جوانی کے دورمیں بھی ایسا رسپانس نہیں دیکھا، جیسا اس مرتبہ ملا ہے۔(جاری ہے)
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی نے جس طرح سے مجھے ویلکم کیا اورمیرے گیتوں پررقص کیا، اس کو دیکھ کرمیری آنکھیں نم ہوگئیں۔
انھوں نے بتایاکہ میرے بیٹے محسن شوکت اورامیرعلی بھی اس موقع پرموجود تھے اورہم نے مل کردیارغیرمیں بسنے والوں کو جھومنے کا ایک ایسا موقع فراہم کیا ، جس کووہ بھی مدتوں یادرکھیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ برطانیہ میں دورے کے دوران جہاں نئے پرستاروں سے ملاقات ہوئی۔ وہیں بہت سے چاہنے والوں نے پرتکلف کھانوں سے دعوتوں کا اہتمام کیا۔ یہ سب اللہ کی مہربانی ہی ہے کہ مجھ جیسے معمولی سے فنکارکو لوگ اس قدر پیارکرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.