فلم’ ’باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا
جمعرات 26 نومبر 2015 12:12
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم’ ’باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان کی ایک این جی او کے صدر ہیمنت پٹیل کی جانب سے پونے کی عدالت میں فلم کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
(جاری ہے)
وکیل واجد خان کے مطابق این جی او نے فلم میں باجی راوٴ اور ان کی دونوں بیویوں کاشی بائی اور مستانی کے کردار کی غلط انداز میں عکاسی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ’باجی راوٴ مستانی‘ میں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون پر فلمایا ہوا گانا ’پنگا‘ بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’پنگا‘ گانا مراٹھی ثقافت کی پہنچان ہے لیکن فلم میں اس گانے کو آئٹم سانگ کی طرح پیش کیا گیا ہے۔اس درخواست میں فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ساتھ دونوں اداکاراوٴں دپیکا اور پریانکا کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.