سینئر اداکار شفقت چیمہ کے بھائی ندیم چیمہ کا بطور پروڈیوسر و ڈائریکٹر فلم بنانے کا فیصلہ

جمعرات 26 نومبر 2015 12:26

سینئر اداکار شفقت چیمہ کے بھائی ندیم چیمہ کا بطور پروڈیوسر و ڈائریکٹر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) سینئر اداکار شفقت چیمہ کے بھائی ندیم چیمہ نے بطور پروڈیوسر و ڈائریکٹر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شفقت چیمہ کے چھوٹے بھائی ندیم چیمہ نے ” جیو سر اٹھا کے “ کے نام سے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار شہریار ، اریبہ ، شفقت چیمہ ، نیئر اعجاز اور بابر علی شامل ہیں جبکہ اداکارہ و ماڈل متیرا فلم میں آئٹم سونگ بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

فلم پولیس فورس کے موضوع پر بنائی جا ئے گی اور اس کی شوٹنگ پنجاب اور سندھ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی ۔ متیرا کے آئٹم سونگ کے موقع پر میڈیا کو خصوصی دعوت بھی دی جائے گی ۔ فلم کے ہدایتکار ندیم چیمہ سینئر ہدایتکار سید نور کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔ فلم کے رائٹر ناصر محمود ، کیمرہ مین خالد محمود بٹ ، اسسٹنٹ کیمرہ مین افضل خالد ہیں ۔ جبکہ فلم کی موسیقی بھارتی موسیقار سانول خان مرتب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :