انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 12:36

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج رات شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل گرین شرٹس کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نوجوان اوپننگ بلے باز احمد شہزاد طبیعت خرابی کے باعث سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ پشاور سے تعلق رکھنے والے 39سالہ بلے باز رفعت اللہ مہمند آج اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کریں گے ۔