پاکستان ، بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا ، کرکٹ سری لنکا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:13

پاکستان ، بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا ، کرکٹ سری لنکا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پاک،بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا ۔ پڑوسی ممالک کی سیریز مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے ۔ سیریز کے باقاعدہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی ۔ سری لنکا کرکٹ پاکستان اوربھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایل سی عبوری کمیٹی کے سیکریٹری پرکاش شیفٹر کا کہنا ہے کہ سیریز کی میزبانی مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے ۔

آمدنی حاصل کرنے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہمارے پاس موجود ہیں ۔ دوپڑوسی ممالک کے روابط کی بحالی مالی مفادات سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک،بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں محض سہولت کار کاکردار ادا کریں گے ۔ ایشین کرکٹ سپر پاورز کے سری لنکا میں کھیلنے سے یہاں کھیل اور سیاحت کوفروغ ملے گا ۔ ہمیں اب تک پاکستان اوربھارت نے تحریری طور پر نہیں صرف زبانی آگاہ کیا ہے ۔ سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کرلی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :