پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ہاکی کی پروموشن و ڈیولپمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:15

پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ہاکی کی پروموشن و ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ..

لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ہاکی کی پروموشن و ڈیولپمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم مستقبل قریب میں آسٹریلیا کا دورہ کریگی۔

(جاری ہے)

یہ تفصیلات گذشتہ روز آسٹریلیاکی ڈائریکٹر فارن افیئرز اینڈ ٹریڈمچل اورفرسٹ سیکریٹری پبلک ڈپلومیسی نکول اورپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری شہباز احمد اورخازن محمد اخلاق عثمانی سے ملاقات کے دوران طے پائیں ‘دوطرفہ ملاقات میں پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین ہاکی کی ترقی کا معاہدے طے پاگیا جس کے تحت پاکستان جونیئرٹیم آسٹریلوی ٹیم کیخلاف سیریز کھیلے گی،جواب میں آسٹریلیا کی جونیئر ٹیم گرین شرٹس کے خلاف پاکستان یا نیوٹرل وینو پر میچز کھیلے گی ‘معاہدے کی رو سے پاکستانی کوچز، امپائرز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی ٹریننگ کی غرض سے آسٹریلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :